تعلیم ایف اے، تنخواہ 7لاکھ 55 ہزارروپے : ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستانیوں کیلئے ملازمت کے دروازے کھول دیے

02:53 PM, 10 Jul, 2023

دبئی : دبئی کی ایئرلائنز ایمریٹس نے پاکستانیوں کے لیے نوکری کے دروازے کھول دیے ہیں۔ایئرلائنز جولائی اور اگست میں پاکستان، خلیجی ممالک، افریقا اور لاطینی امریکا سے سینکڑوں نوجوانوں کو بھرتی کرنے جا رہی ہے۔ کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں واک ان انٹرویو ہوں گے۔ 

دبئی کے اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ایمریٹس گروپ نے حال ہی میں پائلٹس، کیبن کریو، آئی ٹی پروفیشنلز، انجینئرز اور کسٹمر سروسز کے عملے کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بڑی بھرتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ گروپ اپنی دو ذیلی کمپنیوں ایمریٹس ایئر لائن اور ہوائی اڈے کے لیے سینکڑوں لوگوں کی خدمات حاصل کرے گا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ایمریٹس گروپ نے گزشتہ دو سال کے دوران 17 ہزار سے زائد افراد کو بھرتی کیا اور 31 مارچ 2023 کے اختتام تک اس کی کل افرادی قوت 102,000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ 

دبئی کی ایمریٹس ایئرلائنز کے بیڑے میں 2024 کے شروع میں Airbus A350s اور Boeing 777-Xs  شامل ہو رہے ہیں۔ ۔ایئرلائنز کو نئے ہوائی جہاز چلانے کے لیے نوجوان اور متحرک افرادی قوت کی ضرورت ہوگی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ جاب کے لیے اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں مختلف شہروں میں انٹرویو ہوں گے ۔اپنی سی وی لے کر آئیں گے اور انٹرویو دیں اگر سلیکٹ ہوگئے تو امیدواروں سے 48 کھنٹے کے اندر رابطہ کیا جاتا ہے۔ ایئرلائنز میں 140 ممالک کے شہری ملازمت کر رہے ہیں جو 130 سے زائد زبانیں بول سکتے ہیں۔ 

ذیل میں تاریخوں اور شہروں کی فہرست دی گئی ہے جہاں ایمریٹس کیبن کریو کی بھرتی کے لیے انٹرویو کرے گی۔

10 جولائی: تیونس

11 جولائی: بیروت

12 جولائی: کیپ ٹاؤن

14 جولائی: سنگاپور سٹی

14 جولائی: پورٹ الزبتھ

15 جولائی: ساؤ پالو

15 جولائی: مسقط

16 جولائی: ساؤ پالو

16 جولائی: عمان

16 جولائی: ڈربن

17 جولائی: کوالالمپور

18 جولائی: جوہانسبرگ

21 جولائی: کاسا بلانکا

22 جولائی: منسک

22 جولائی: کویت سٹی

23 جولائی: رباط

23 جولائی : جدہ

25 جولائی : فیز

25 جولائی: ریاض

26 جولائی: استنبول

27 جولائی : بیونس آئرس

27 جولائی: تاشقند

28 جولائی: الجزائر

30 جولائی: انقرہ

31 جولائی : پریٹوریا

31 جولائی: ہو چی منہ سٹی

2 اگست: کراچی

27 اگست : مراکش

30 اگست: اسلام آباد

30 اگست: بلوم فونٹے

ایمریٹس ایئر لائنز نے آستانہ (قازقستان) میں امیدواروں کو آن لائن درخواست دینے کا مشورہ دیا ہے۔ روس میں بھرتی کے لیے ایمریٹس اپنی مقرر کردہ ایجنسی گلوبل ویژن کے ساتھ تعاون کرے گی۔ دبئی میں درخواست دینے کے لیے تقریبات ہفتہ وار منعقد کی جاتی ہیں جبکہ امیدوار آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

اہلیت اور تنخواہ

ذیل میں کیبن کریو کے امیدواروں کے لیے اہلیت کا معیار اور تنخواہ بتائی جا رہی ہے۔ 

امیدوار کو انگریزی بولنے اور لکھنے میں مہارت حاصل ہونی چاہیے۔ 

قد کم از کم 160 سینٹی میٹرہو

 یو اے ای کے ایمپلائمنٹ ویزا کی ضروریات کو پوری کرتا ہو۔ 

   مہمان نوازی/کسٹمر سروس کا 1 سال کا تجربہ

تعلیم  کم از کم ہائی اسکول (ایف اے)

بنیادی ماہانہ تنخواہ: 4,430 درہم

فی گھنٹہ فلائنگ کے 63.75 درہم

 ماہانہ 80-100 پرواز کے گھنٹے

کل ماہانہ تنخواہ 10,170 (7 لاکھ 55 ہزار روپے)  ہوگی ۔ٹرانسپورٹ فری ہوگی۔

مزیدخبریں