ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ دنیا کی مضبوط ترین کرنسی بن گئی

12:39 PM, 10 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جون کے مہینے میں ڈالر کے مقابلے  پاکستانی روپیہ دنیا کی مضبوط ترین کرنسی بن گئی ہے۔  گزشتہ ماہ  ڈالر کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی شرح 3.1 فیصد بڑھی جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ 

 سپیکٹیٹر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق2.6 فیصد  کے ساتھ نارویجین کرون دوسرے  اور برطانوی پاؤنڈ  2.2 فیصد  کے ساتھ تیسرے نمبر پر  ہیں۔ پولینڈ، یورو،میکسکو، برازیل، سوئٹزرلینڈ اور کینیڈین کرنسی بھی ٹاپ ٹن فہرست میں رہے۔ 

Currency against US Dollar, past month.
 Pakistan: +3.1%
 Norway: +2.6%
UK: +2.2%
Poland: +2.1%
 Euro: +1.7%
 Mexico: +1.4%
 Brazil: +1%
Switzerland: +1%
 Canada: +0.5%
 South Africa: -0.1%
 India: -0.1%
South Korea: -0.2%
Australia: -0.3%
— The Spectator Index (@spectatorindex) July 9, 2023

رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں ڈالر کے مقابلے   انڈین روپے میں عشاریہ 1  فیصد کمی آئی اور ترکش  لیرا میں  12 فیصد تک کی نمایاں  کمی دیکھی گئی۔

مزیدخبریں