زہریلے جھاگ کے بدبودار سفید بادلوں نے برازیل کے دریا کو ڈھانپ لیا

زہریلے جھاگ کے بدبودار سفید بادلوں نے برازیل کے دریا کو ڈھانپ لیا
سورس: File

ساؤ پائلو: زہریلے جھاگ کے گھنے بادلوں نے جنوب مشرقی برازیل میں ایک دریا کے کچھ حصوں کو ڈھانپ لیا، جو   دیکھتے ہی دیکھتے دریا کی نیچلی سطح کی طرف بکھر گئے اور رہائشیوں کو پریشان کر دیا۔

برازیل کے جنوب مشرق میں بہتے ہوئے دریا ٹیئٹے کو ایک نظر دیکھیں تو اس پر ہر طرف سفیدی ہی نظر آئے گی۔ مگر یہ سفیدی اصل میں آلودہ پانی سے بننے والا وہ زہریلا جھاگ ہے جو رپورٹس کے مطابق فیکٹریوں سے نکلنے والے فضلے اور کیمیائی باقیات کی وجہ سے بن رہا ہے۔ یہ فضلہ بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے دریا میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ 

برازیل کی این جی او ایس او ایس ماٹا اٹلانٹیکا نے رپورٹ کیا کہ 2022 میں دریائے ٹائیٹی کے ایک حصے میں آلودگی میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ 2021 میں آلودہ علاقہ 85 کلومیٹر تھا۔

دریا میں بننے والے زہریلے جھاگ نے اطراف میں رہنے والی آبادیوں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں