گوجرانوالہ :لوٹ مار کرنے والے 4دوستوں پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

11:51 AM, 10 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ:  گوجرانوالہ میں  لوٹ مار کرنے والے 4دوستوں پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار  کر لیا گیا۔   ڈکیت گینگ سے  3لاکھ نقدی ،موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے مطابق  ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ روپے،موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بر آمد ہوا۔ 


ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ گرفتار چاروں دوست اپنی عیاشیوں کے لیے شہریوں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرتے تھے۔  ملزمان چوری،ڈکیتی اور اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کر کے فرار ہوگئےتھے۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہےدیگرملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیاجائے گے۔

مزیدخبریں