نواز شریف اچھے آدمی ہیں، پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں: شہزاد اکبر

نواز شریف اچھے آدمی ہیں، پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں: شہزاد اکبر

لندن  :سابق مشیر احتساب ڈاکٹرشہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے خلاف تھے‘وہ تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

لندن میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ ہیں‘ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے۔ مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے برطانیہ سے آئے 190 ملین پاؤنڈ کے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی ۔ فیصل واوڈا کو ٹافی دی‘ اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں‘ مجھے رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔

مصنف کے بارے میں