ریاض: سعودی عرب میں جاری ای سپورٹس اینڈ گیمنگ فیسٹیول میں پاکستان نے شاندار کارکردگی سے ٹیکن نیشنز کپ جیت لیا۔ گرینڈ فائنل میں کوریا کے خلاف 3-2 سے فتح کے بعد ٹیم پاکستان نے ٹیکن نیشنز کپ اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کے تین کھلاڑیوں عاطف بٹ، خان اور ارسلان ایش نے فائنل تک ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ ٹورنامنٹ ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں منعقد ہوا اور اس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دارالحکومت ریاض میں جاری فائٹنگ گیم ٹیکن سیون ایونٹ میں 161 ممالک کے 400 کے قریب کھلاڑیوں ننے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں 1 ملین ڈالر کا ایک عظیم الشان انعامی پول تھا، جس میں فاتح ٹیم کے لیے 5 لاکھ ڈالر مختص تھے۔
گرینڈ فائنل میں کوریا کے خلاف 3-2 سے فتح کے بعد ٹیم پاکستان نے ٹیکن نیشنز کپ اپنے نام کر کیا۔پاکستان نے برطانیہ کو 2-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اس سے قبل جنوبی ایشیائی ملک نے ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ، جاپان اور سعودی عرب کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
اس حوالے سےکھلاڑی ارسلان ایش نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ پر اپنی جیت پرسٹیج پر اپنی جیت کے بعد سجدہ کرتے ہوئے کی تصویر شئیر کر کے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ" پاکستان دنیا میں بہترین ٹیکن خطہ ہے۔"
Pakistan is the best Tekken region in the world pic.twitter.com/UhsHE5rucS
— Arslan Ash (@ArslanAsh95) July 9, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں، پاکستان کے مختلف کھلاڑیوں نے ٹیکن 7 میں اپنا بڑا نام بنایا ہے۔ ای وی او اور ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز جیسے ٹورنامنٹس میں جیت کے بعد، پاکستان کے کھلاڑیوں نے ٹیکن 7 میں ایک اور بڑی فتح حاصل کی ہے۔
پاکستانی ٹیکن کھلاڑیوں نے چند سال قبل پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ اپریل میں صدیق نے Evolution Championship Series (EVO) جاپان 2023 میں عالمی Tekken 7 مقابلہ جیت کر دنیا کے سب سے بڑے گیم فائٹنگ مقابلے میں انعام حاصل کیا جبکہ فروری 2019 میں، صدیق نے جاپان میں منعقدہ Tekken 7 مقابلہ جیتا اور بعد میں اسی سال کے دوران، لاس ویگاس میں Tekken 7 EVO جیت کر پہلا متحد ای وی او چیمپئن بن گیا۔