سر ! کہاں جا رہے ہیں؟ صحافی ، بالٹی بھول آیا ہوں لینے جا رہا ہوں: شاہد خاقان عباسی،عمران خان پر طنز

11:10 AM, 10 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے خلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ سننے کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کی طرف سے آج فیصلہ سنانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا۔

عدالت پیشی کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کار میں بیٹھ کر جانے لگے تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ سر کہاں جا رہے ہیں؟

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر طنز کرتے ہوئے  جواب دیا کہ  بالٹی گھر رہ گئی ہے وہ لینے جا رہا ہوں۔ 

مزیدخبریں