ممبئی:مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں نے بالی وڈ کو بھی اپنے شکنے میں لپیٹ لے لیا،مسلمانوں اور اسلامی عقائد کے خلاف نفرت پر مبنی فلمیں بھی بنے لگیں، 72 حوریں نامی متنازع فلم کیخلاف مسلم تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔
بھارتی فلم ڈائریکٹر سنجے پورن سنگھ نے مسلمانوں کے خلاف 72 حوریں نامی مووی بنا ڈالی۔ متنازع فلم کی ریلیز پر مسلم تنظیموں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے،انھوں نے اسے افسوسناک، نفرت پر مبنی اور مسلمانوں کے مذہبی عقائد کی توہین قرار دے دیا۔
یاد رہے رواں سال میں بھی دی کیرالا سٹوری کے نام سے فلم کی ریلیز کی گئی جس میں مسلم خواتین کی نقاب پوشی کونشانہ بنایا گیا۔
مودی اقتدار میں آنے کے بعد سے ہندوستان میں مسلم مخالف جذبات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے،گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بالی وڈ نے 17 سے زائد مسلمان مخالف فلمیں ریلیز کی گئیں۔