خوبصورت طوطوں کی سب سے بڑی کالونی دریافت

03:51 PM, 10 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک: پرندوں سے پیار کرنے والوں نے دنیا میں خوبصورت ترین طوطوں کی سب سے بڑی کالونی دریافت کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق طوطوں کی سب سے بڑی یہ کالونی ارجنٹینا کے جنوبی ریگستان پیٹاگونیا میں ہے جہاں 40 ہزار کے قریب گھونسلوں میں لاکھوں رنگ برنگے طوطے رہتے ہیں ۔

پرندوں کا علم رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ طوطے سرنگ نما گھر میں رہنا پسند کرتے ہیں اس لیے انہوں سرنگ کھودنے والے طوطے بھی کہا جاتا ہے جو نرم مٹی کی پہاڑیوں پر گھر بنانا پسند کرتے ہیں ۔

سبز پروں اور آنکھوں کے گرد سفید حلقوں والے یہ طوطے جب سمندروں کے اوپر اڑتے ہیں تو آسمان ان سے بھرجاتا ہے ۔ اگرچہ یہ طوطوں کی سب سے بڑی آبادی ہے لیکن اس میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور ان کے تحفظ کی شدید ضرورت پیدا ہوگئی ہے ۔

فطری تحفظ کی عالمی تنظیم ، آئی یو سی این کے مطابق اپنے خوبصورت رنگین پروں کی وجہ سے انہیں غیر قانونی طور پر پکڑ کر فروخت کیا جاتا ہے اور یہ عالمی مافیا کی وجہ سے اپنی آبادی کھو رہے ہیں ۔

مزیدخبریں