شہباز شریف کا بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد پر ایرانی قیادت سے اظہار تشکر

03:10 PM, 10 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ ، بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد پر ایرانی قیادت سے اظہار تشکر ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد ، تجارت ، توانائی اور بجلی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس سے دونوں ممالک کے اقتصادی روابط مزید مضبوط ہوں گے ، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر ایران کے سپریم لیڈر کی مستقل حمایت کو سراہا ۔

اس سے قبل وزیراعظم نے امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قربانی کا اصل مفہوم اللہ رب العزت کی اطاعت و فرمانبرداری ہے ۔ اللہ نے حضرت ابراہیمؑ اور ان کے عظیم فرزند کی فرمانبرداری کو پسند فرمایا ۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پریشان بہن اور بھائیوں کی خصوصی مدد کرنی چاہیے ۔ نوجوان نسل عید قربان کے اصل مفہوم سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہے ۔ نوجوان معاشرے میں تحمل ، برداشت ، ایثار وقربانی کی عملی مثال بنیں ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاتی امرا لاہور میں عید قرباں کی نماز ادا کی ۔

مزیدخبریں