کیا بھارتی نژاد رشی سنک بورس جانسن کی جگہ لینے میں کامیاب ہوں گے؟

کیا بھارتی نژاد رشی سنک بورس جانسن کی جگہ لینے میں کامیاب ہوں گے؟

لندن: بھارتی نژاد برطانیہ کے سابق وزیر خزانہ رشی سنک نے اعلان کیا ہے کہ وہ بورس جانسن کی جگہ لینے کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع بین ویلیس کے انکار کے بعد بھارتی نژاد سابق وزیر خزانہ رشی سنک نے برطانوی وزیر اعظم کیلئے مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سنک کو متعدد سینئر پارٹی ارکان کی مکمل حمایت حاصل ہے جن میں اولیور ڈاوڈن ، مارک سپنسر اور لیام فاکس کے نام نمایاں ہیں ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بین ویلیس سروے رپورٹس اور بک میکرز کی نظر میں کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کیلئے مضبوط ترین امیدوار تھے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس امیدوار کی حمایت کرتے ہیں ۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ رشی سنک کے اتحادی پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو قائل کرنے کی کوشش میں ہیں کہ وہ اُن کا ساتھ دیں تاکہ رشی سنک کی کامیابی کی راہ ہموار ہوں سکے ۔

مصنف کے بارے میں