فلم ٹچ بٹن کو کب ریلیز کیا جائے گا ؟خبر آگئی

01:05 PM, 10 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: مختلف وجوہات کی بنا پر مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی پاکستانی فلم ٹچ بٹن کو رواں سال کے آخر پر ریلیز کر دیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق مشہور پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید اور فیزوز خان کی فلم کی شوٹنگ 2018 میں شروع کی گئی تھی اور اُس وقت فلم کو 2019 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔

بعد ازاں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اس فلم کو ریلیز ہونے سے روکا گیا ۔ تاہم فروری 2020 میں فلم ٹچ بٹن کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے فلم بنانے والوں کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ فلم عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی ۔ لیکن بڑے پیمانے پر لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم ٹچ بٹن کی نمائش دیگر باقی فلموں کی طرح روک دی گئی تھی ۔

مزیدخبریں