قادر خان مندوخیل ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھیج دیا

10:54 PM, 10 Jul, 2021

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل نے وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو 58 ارب روپے ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھیج دیا۔ پی پی ایم این اے نے وکیل کے ذریعے ہتک عزت کا نوٹس ارسال کر دیا۔

اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی قادر خان مندوخیل کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے خلاف ٹی وی پروگرام کے دوران تلخ کلامی اور دھمکی آمیز گفتگو کرنے پر کراچی کے تھانے میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست مقامی عدالت نے مسترد کر دی تھی۔ 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی کی عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کراچی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل نے درخواست دی تھی کہ اسلام آباد میں مقامی ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان انہیں لائیو تھپڑ مارا، تشدد کا نشانہ بنایا، گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔قادر خان مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلا ف سعید آباد میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی تھی۔ 

مزیدخبریں