کالام میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

کالام میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
کیپشن: کالام میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
سورس: فائل فوٹو

کالام: سوات کے علاقے کالام میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کالام اور اتروڑ کی سرحدی علاقے میں زمین کے تنازع پردوگروپوں کے درمیان تصادم ہوا اور اس دوران ایک دوسرے پر فائرنگ ہوئی کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے باعث کالام بازار کو بند کردیا گیا جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔