متحدہ عرب امارات کا افغانستان اور انڈونیشیا سے آنیوالے مسافروں پر پابندی کا اعلان

08:31 PM, 10 Jul, 2021

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے افغانستان اور انڈونیشیا سے آنے والے مسافروں پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے مسافروں پر پابندی کا اطلاق اتوار سے ہو گا۔ افغانستان اور انڈونیشیا کے مسافروں پر پابندی کورونا کے باعث عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یکم جولائی کو متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر سفری پابندی عائد کی تھی۔

ان ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، ویتنام، نمیبیا، زیمبیا، ڈیموکریٹک کانگو، یوگنڈا، سرالیون، لائبیریا، جنوبی افریقہ اور نائجیریا شامل ہیں۔ اس پابندی سے مذکورہ ممالک کے سفارت کار، ہنگامی علاج کے لیے مریضوں، سرکاری، تجارتی اور سائنسی وفود مستثنٰی ہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ ممنوعہ ممالک کی فہرست سے خارج کسی بھی ملک کا سفر کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔

مزیدخبریں