چینی وزارت خارجہ نے امریکا کو افغان مسئلے کا اصل مجرم قرار دے دیا

چینی وزارت خارجہ نے امریکا کو افغان مسئلے کا اصل مجرم قرار دے دیا
سورس: file photo

بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا اصل مجرم امریکا ہے ۔

چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکا نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظر انداز کیں اور امریکا نے عجلت میں افغانستان سے فوجی دستے واپس بلالئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کے  اس عمل سے افغان عوام، خطےکےدیگرممالک پرملبہ ڈال دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا افغان مسئلے کا اصل مجرم ہے اور افغانستان کے مسائل  کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔