دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: file photo

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔


لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔  بارش کے باعث میچ کی ایک اننگز کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں بارش کے باعث لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی وکٹوں کو کور سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔

 
 
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ دو روز قبل ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔