سلیکٹڈ کی گھر میں عزت ہے نہ باہر کوئی پوچھتا ہے: مریم نواز

04:02 PM, 10 Jul, 2021

شاردہ : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شاہ غلام قادر کو آج مبارکباد پیش کرتی ہوں وہ انتخاب جیت چکے ہیں۔ پہلی بار شاردہ آئی ہوں،آپ کی محبت نے مجھے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ 

آزاد کشمیر کے علاقے شاردہ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے مریم نواز شریف نے کہا کہ دونوں اطراف کے کشمیری بہادر ہیں۔  شاردہ کے جتنے لوگ خوبصورت ہیں اس سے زیادہ شاردہ کا دل خوبصورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کشمیر کے بیٹے ہیں ۔ سلیکٹڈ کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈال کر آگیا۔ بہادر کشمیریوں کا لیڈر نواز شریف ہوسکتا ہے۔ پاکستان پر ایسا سلیکٹڈ مسلط ہے جس کی گھر میں عزت ہے اور نہ ہی باہر کوئی پوچھتا ہے۔ 

مزیدخبریں