افغان طالبان کا ملک کے 85 فی صد حصے پر قبضے کا دعویٰ

03:53 PM, 10 Jul, 2021

کابل : افغان طالبان نے ملک کے 85 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔

خلیجی خبر رساں ادارے الجریزہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کا کہنا ہےکہ انہوں نے افغانستان کے 85 فیصد علاقے پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ طالبان کے خلاف پراپیگنڈے کے نتیجے میں سرکاری حکام کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی افغان حکام کا کہناہےکہ نیٹو فوج کے انخلا کے بعد مضبوط ہونے والے طالبان نے صوبے ہیرات کے اہم ضلعے پر قبضہ کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ افغان حکام اور طالبان نے ترکمانستان کی سرحد کے ساتھ موجود علاقے ترغنڈی پر بھی قبضے کی تصدیق کی ہے۔

اس سلسلے میں افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ طالبان کو ان کی نئی پوزیشنز سے ہٹانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے قندھار شہر کے جنوبی علاقے میں واقعے ایک جیل پر بھی حملہ کیا گیا جہاں طالبان نے جیل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں انہیں فورسز سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں