فجیرہ : متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے علاقے کلبہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دو ڈرائیورز کو 2 ماہ تک شہر کی صفائی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق دونوں اماراتی شہری اپنی گاڑیوں میں عوامی اور رہائشی علاقوں میں کرتب دکھا ر ہے تھے دونوں کو اسی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔
کلبہ شہر کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک شہری کو ڈیڑھ ماہ اور دوسرے شہری کو دو ماہ تک کمیونٹی سروس فراہم کرنا ہوگی۔
سزا سنائے جانے کے بعد سے دونوں شہریوں کو عوامی مقامات ، سڑکیں ، عوامی چوک، ساحل، عوامی پارک اور ذخائر کی صفائی اور دیکھ بھال کر رہے ہیں۔
کلبہ پبلک پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید بلحاج کا کہنا تھا کہ حکام کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ سزا یافتہ افراد کا نفسیاتی علاج کرکے ان کے رویہ کو ٹھیک کرے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کو نقاذ دیگر افراد کو بھی ایسے جرائم کرنے سے روکتا ہے۔