اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف صاب نے نئی رنگ بازی کی ہے کہ ایف آئی اے کے افسران ان کو ہراساں کر رہے ہیں ۔
شہباز گل نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ان سے جب پوچھو لوٹا ہوا پیسا کہاں سے آیا ، یہ ہراساں ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے آج عدالت میں بھی ڈرامہ کرنے کی کوشش کی ، جس پر معزز عدالت سے عزت افزائی کرائی گئی ۔ حضور لوٹ مار اور جعلی ٹی ٹی کا جواب دیں ۔ ڈرامے بہت ہو چکے ۔
آج شہباز شریف صاب نے نئی رنگ بازی کی ہے کہ FIA کے افسران ان کو ہراساں کر رہے ہیں۔ان سے جب پوچھو لوٹا ہوا پیسا کہاں سے آیا یہ ہراساں ہو جاتے ہیں۔ آج عدالت میں بھی ڈرامہ کرنے کی کوشش کی جس پر معزز عدالت سے عزت افزائی کروائی گئی۔حضور لوٹ مار اور جعلی TT کا جواب دیں۔ ڈرامے بہت ہو چکے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 10, 2021
واضح رہے کہ شہباز شریف نے آج الزام لگایا تھا کہ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے ان سے اچھا سلوک نہیں کیا ۔ جبکہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو پیشی پر کافی کی پیشکش کی گئی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نے شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر کہہ کر پکارا۔ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے شہباز شریف کو میاں صاحب کہہ کر مخاطب کیا اور سوالات کیے ۔
شہباز شریف نے سوالوں کے جوابات دینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی ، شہباز شریف نے درخواست کی کہ سوالات اور جوابات کو پبلک نہ کیا جائے ۔