نیو دہلی: مودی سرکار کی مسلم دشمنی کی ایک اور واضح مثال سامنے آگئی ، بھارت میں عیدالاضحیٰ سے جانور ذبح کرنے پر پابندی پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔
بی جے پی حکومت نے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے نام پر مسلمانوں کا مذہبی حق چھیننے کی پلاننگ شروع کر دی ہے ۔ اس حوالے سے قانونی ترمیم کے ذریعے ، عید الاضحیٰ پر جانور ذبح کرنے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے ۔
گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد اکثر اسلامی ممالک میں عیدالاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی ۔
سعودی میڈیا کے مطابق ، یکم ذوالحجہ بروز اتوار 11 جولائی کو ہوگی ، وقوف عرفہ 19 اور عیدالاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی ۔ رواں سال کورونا کے باعث ساٹھ ہزار افراد ہی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی عازمین کا تعلق 150 ممالک سے ہے ۔ حج کا آغاز 8 ذو الحج اور اختتام 12 ذو الحج کو ہوگا ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں گائے اور بیل کا گوشت برآمد کرنے میں مودی حکومت چوتھے نمبر پر ہے ۔ مودی کے دور حکومت میں حکومتی ایما پر گاؤ رکشکوں کے ہاتھوں درجنوں بے گناہ مسلمانوں کو تشدد کرکے قتل کیا جاچکا ہے ۔