ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار دینے پر تاجروں کا شدید احتجاج ، تحریک چلانے کا اعلان

02:02 PM, 10 Jul, 2021

لاہور: وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کو کاروباری افراد کی گرفتاری کے اختیارات دینے کے خلاف تاجر میدان میں آگئے ،  تاجروں کا  کنونشن میں حکومتی اقدام کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان۔

لاہور میں فیڈریشن آف چیمبرز کے زیر اہتمام تاجر کنونشن ہوا جس میں فیڈریشن کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہزیب اکرم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو کاروباری طبقے کی گرفتاری کے اختیارات ملنا کسی صورت قبول نہیں۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ کاروباری اداروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

دوسری جانب جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بھی زیورات پر سیلز ٹیکس مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیدی۔

مزیدخبریں