ممبئی : بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی کتاب " کرینہ کپور خان پریگنینسی بائبل " کو اپنا تیسرا بچہ قرار دے دیا۔
کرینہ کپور خان کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک ویڈیوشیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنی کتاب کو پہلی دفعہ اپنےمداحوں کے سامنے پیش کیا۔
کرینہ کپورنے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے دونوں حمل اور اس کتاب کو لکھنے کا سفر کافی طویل رہا ،کچھ اچھے دن تھے اور کچھ بُرے ، اس کتاب میں میں نے اپنے دونوں حمل کے دوران جسمانی اور جذباتی تجربے کو تحریر کیا ہے یہ کتاب میرے لیے میرے تیسرے بچے جیسی ہے جس کا آج جنم ہو ا ہے ۔
اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کتاب کی ایڈوانس بکنگ کرنے کی بھی خبر سنائی گئی اور اپنے مداحوں کے لیے لنک شیئر کیا جہاں پر ان کے مداح آرڈر کر سکتے ہیں ۔
یاد رہے کرینہ کپور نے اس کتاب میں دوران حمل پیش آنے والے واقعات اور تجربات کا احاطہ کیا ہے، کتاب میں دوران حمل خوش رہنے اور دیگر مسائل کے حل بھی پیش کیے گئے ہیں۔