لاہور: عیدالاضحیٰ پر 9 چھٹیوں کا امکان ہے ۔سرکاری ملازمین کے مزے ہوگئے ۔
سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے، یوں 17 جولائی ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جب کہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔
اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہوں گی اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔
یاد رہے کہ حکومت کی طرف سے ایکبار پھرعید کے دنوں میں کورونا کے حوالے سے احتیاط کرنے کی مسلسل تاکید کی جارہی ہے کیونکہ پچھلے چند روز سے ملک میں کورونا کے کیسز اور ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں ۔