فیس بک انتظامیہ نے خواجہ سعد رفیق کا اکاونٹ تیس دن کیلئے معطل کر دیا

01:00 PM, 10 Jul, 2021

لاہور: شہید برہان وانی کی پوسٹ لگانے پر فیس بک انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا اکاونٹ تیس دن کے لئے معطل کر دیا ۔

اس حوالے سے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان فیس بک کے اس اقدام کا نوٹس لے اور انتظامیہ سے پوچھے کہ برہان وانی کا نام خطرناک افراد میں کیوں شامل کیا گیا ہے ۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کا حق ہونا چاہئے ، کشمیر کی تحریک آزادی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک اکاونٹ کو معطل کروانے میں بھارتی لابی کا کردار ہے مگر ہم کشمیریوں کے حقوق کی آواز ہر پلیٹ فارم پر بلند کرتے رہیں گئے ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ہے ۔ بھارتی فورسز نے ضلع 'راجوری ' میں ایک اور نہتے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے ۔

بھارتی فورسز نے 'سندر بانی 'کے علاقے میں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کیا ۔

بھارتی فورسز کا ضلع 'کلگام' میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے ، علاقے میں وقفے وقفے سے گولیوں کی آواز سنی جا رہی ہے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے ۔

مزیدخبریں