کراچی: ذوالحج 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں صوبائی دارالحکومت کراچی میں منعقد ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج محکمہ موسمیات، یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہو گا جس کی صدارت چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
مولانا عبدالخبیرآزاد تین روزہ دورے پر کراچی آئے ہیں جہاں وہ اجلاس کی صدارت کے علاوہ مختلف مسالک کے علماءاور مذہبی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، پاک بحریہ، وزارت مذہبی امورکے نمائندے شریک ہوں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔
واضح رہے محکمہ موسمیات نے عید الاضحی ٰ 21 جولائی کو ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذی الحج 1442 کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔
ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
12:53 PM, 10 Jul, 2021