شادی سے انکار پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار

12:40 PM, 10 Jul, 2021

راولپنڈی: پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم حمادشاہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او نے کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔


سی پی او محمد احسن کا کہنا ہےکہ ملزم کو سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ ملزم ان کا رشتے دار ہے جو انہیں طلاق دلوار کر خود شادی کرنا چاہتا تھا، شادی سے انکار کیا جس پر تشدد کیا گیا۔

مزیدخبریں