لندن: سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ اور میٹیو بریٹینی نے ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچز جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے اور دونوں اتوار کو فائنل میچ میں مدمقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ کا مقابلہ کینیڈا کے ڈینس شیپلو سے ہوا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
نوواک جوکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ڈینس شیپلوکو سٹریٹ سیٹ میں مات دےدی اور جوکووچ کی کامیابی کا سکور 6-7، 5-7 اور 5-7 رہا۔
دوسرے سیمی فائنل میں میٹیو بریٹنی کا مقابلہ پولینڈ کے ٹینس سٹار ہوبرٹ ہرکاز کیساتھ ہوا جس میں میٹیو بریٹنی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو شکست دی۔
نوواک جوکووچ اور میٹیو بریٹینی ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
12:14 PM, 10 Jul, 2021