واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس دوران مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان 1 گھنٹہ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس دوران امریکی صدرجوبائیڈن نے روسی ہم منصب پیوٹن سے کہا کہ امریکہ سائبر حملوں کے خلاف ہر ضروری اقدام اٹھائے گا۔
دوسری جانب روسی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے سائبر حملوں پر روس سے رابطہ نہیں کیا تھا، روسی حکومت کا کہنا ہے کہ معلومات کے دائرے میں سائبر جرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات کو تیار ہیں۔
روسی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ اور روس سائبر سیکیورٹی پر مزید تعاون کی حمایت کرتے ہیں جبکہ روس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کا مستقل ،پیشہ ورانہ اور غیر سیاسی ہونا ضروری ہے۔