لاہور: معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں جلد فاروق ستار اور وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی اصلیت بے نقاب کروں گی اور ان کی بیویوں کو ان کے کرتوت بتاؤں گی۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار میرے بارے میں غلط اور بے بنیاد باتیں کرکے عوام کو اپنے صادق اور امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔
حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی تھی اور میڈیا نے جب بھی آپ کے بارے میں سوال کیا تو میں نے یہ کہا کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں اور کبھی آپ کی اصلیت نہیں بتائی۔
حریم کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن صاحب میں آپ کو سب کے سامنے بے عزت نہیں کرنا چاہتی تھی اور نہ ہی آپ کا سیاسی کیرئیر خراب کرنا چاہتی تھی، یہ میں اور اللہ جانتا ہے کہ آپ کس طرح کے انسان ہیں۔
حریم شاہ نے ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جھوٹ نہ بولیں، آپ خود مجھ سے ملنے کا شوق رکھتے تھے اور 6 ماہ سے مجھ سے درخواست کررہے تھے کہ جب کراچی آئیں گی تو میری مہمان بنیں گی۔ حریم نے انکشاف کیا کہ میں جب کراچی آئی تو فاروق ستار صاحب آپ خود چل کر میرے ہوٹل آئے تھے۔
ٹک ٹاکر نے فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ پہلے آپ اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں، جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی، پھر انہیں معلوم ہوگا کہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں اور کیسی حرکتیں کرتے ہیں۔