شعیب ملک مرحوم والد کی یاد میں غمزدہ، مداح بھی افسردہ ہو گئے

شعیب ملک مرحوم والد کی یاد میں غمزدہ، مداح بھی افسردہ ہو گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آل راؤنڈ شعیب ملک اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے غمزدہ ہو گئے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے والد کی قبر پر موجود ہیں اور ہاتھ اٹھائے ان کے کیلئے دعا کر رہے ہیں۔ شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے والد، میرے ہیرو، میرا چمکتا ہوا ستارہ، کاش! آپ میرے ساتھ ہوتے۔ ابو جان! آپ کا بیٹا آپ کو بہت یاد کررہا ہے۔‘

سابق کپتان کے رنجیدہ ٹوئٹ پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد انہیں حوصلہ دیتے ہوئے نظر آئیں اور ان کے والد کیلئے دعائے مغفرت بھی کرنے میں مصروف ہیں۔ 
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010ءمیں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا جبکہ کھیلوں کی دنیا کے اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔