ایف بی آر کو کاروباری افراد کی گرفتاری کے اختیارات، تاجر برادری میدان میں آ گئی

ایف بی آر کو کاروباری افراد کی گرفتاری کے اختیارات، تاجر برادری میدان میں آ گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: وفاقی بجٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو کاروباری افراد کی گرفتاری کے اختیارات دینے کے خلاف تاجر میدان میں آ گئے ہیں اور حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کو کاروباری افراد کی گرفتاری کے اختیارات دینے کے خلاف تاجر میدان میں آگئے جنہوں نے تاجر کنونشن میں حکومتی اقدام کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
صوبائی دارالحکومت لاہور میں فیڈریشن آف چیمبرز کے زیر اہتمام تاجر کنونشن ہوا جس میں فیڈریشن کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو کاروباری طبقے کی گرفتاری کے اختیارات ملنا کسی صورت قبول نہیں ہے۔ 
تاجر رہنماؤں نے کہا کہ کاروباری اداروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ دوسری جانب جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بھی زیورات پر سیلز ٹیکس مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے کی دھمکی ۔