چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد جھاڑو پھرنے جا رہا ہے، شیخ رشید

05:33 PM, 10 Jul, 2020

لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم کیخلاف کچھ بھی نہیں کر سکتی اور عمران خان 5 سال کی مدت پوری کریں گے جبکہ چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد جھاڑو پھرنے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شہباز شریف میری پارٹی کا آدمی ہے اور جیسا کہوں ویسا کرے گا، سپریم کورٹ کا 120 احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ تاریخی ہے، کل جو فیصلہ آیا ہے میری سیاسی زندگی میں کبھی نہیں آیا، میری سیاسی زندگی میں یہ پاناما سے بڑا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جتنا بڑا فیصلہ کیا ہے انہیں سلام پیش کرتا ہوں عدالتی فیصلے سے جھاڑو پھر جائے گا اور آئندہ کا انتخاب شفاف ہوگا، 14 وزارتیں چلائیں مگر مجھے ایک ٹکا نہیں ملا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے اہم ترین سال میں داخل ہونے جا رہی ہے، ایم ایل ون ریلوے کو نئی زندگی دے گا، حادثات کی کمی کیلئے ایم ایل ون اہمیت کا حامل ہے، ایم ایل ون منصوبے کی ایکنک منظوری دے گی، ایم ایل ون ہی ریلوے کاواحد حل ہے۔ انہوں نے کہا پرسوں تک نالہ لئی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

مزیدخبریں