کوئٹہ: بچی کے اغواء میں معاونت کے کیس میں مقامی عدالت نے سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کوئٹہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے جاری کیے۔عدالت نے پولیس کو سرفراز بگٹی کوگرفتار کرکےعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
اس سے قبل بلوچستان ہائیکورٹ سے بھی سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد ہوگئی تھی۔
سینیٹر سرفراز بگٹی پر کوئٹہ سے ایک 9 سالہ بچی کے اغواء میں معاونت کا الزام ہے۔بچی ماریہ کی نانی کی جانب سے کوئٹہ میں سرفراز بگٹی کے خلاف بچی کے اغواء میں معاونت کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔