کچھ لوگ فضل الرحمان کے دھرنے پر دھاوے کے حامی تھے، چوہدری شجاعت حسین

01:16 PM, 10 Jul, 2020

لاہور : چودھری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے حوالے سے اہم انکشافات سے پردہ اٹھا دیا۔

انہوں نے کہا ہم سب کو تاریخ سے سبق حاصل کر کے اپنی اصلاح کرنی چاہیئے، کچھ لوگ فضل الرحمان کے دھرنے پر دھاوے کے حامی تھے۔ سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا عمران خان سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تھا.

سب ایک دوسرے کو کہہ رہے تھے آپ بات کریں، پرویزالہٰی حکومتی کمیٹی کے ممبر نہیں تھے، ان سے کہا گیا آپ بات کریں، پرویز الہٰی نے عمران خان سے ملاقات کی اور مشورہ دیا، پرویز الہٰی نے کہا کوئی جانی نقصان ہو گیا تو کوئی ذمہ داری نہیں لے گا۔

مزیدخبریں