ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز ویسٹ انڈین باؤلرز کے نام

11:33 AM, 10 Jul, 2020

کورونا وائرس کے دوران بغیرتماشائیوں کے ہونے والے تاریخی ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز ویسٹ انڈین باؤلرز کے نام رہی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دو سو چار رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کی۔فاسٹ باؤلرنے بیالیس رنز کے عوض چھ انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شینن گبریئل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس تینتالیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ دوسرے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر ستاون رنز بنا لئے۔

ساؤتھمپٹن کے تاریخی ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کے لیے بھی یادگاربن گیا۔ ہولڈر نے کیرئیر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے چھ انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈیز کےفاسٹ باؤلر شان گیبرئیل نے بھی کپتان جیسن ہولڈرکاباؤلنگ میں خوب ساتھ نبھایا اورباسٹھ رنز دے کرانگلینڈ کے چاربلے بازوں کوپویلین واپس بھیجا۔ انہوں نے کورونا کے بعد کرکٹ کی واپسی پر پہلی وکٹ حاصل کرنےکا اعزاز بھی حاصل کیا۔جو روٹ کی انجری کے باعث انگلینڈ کی کپتانی بین اسٓٹوکس کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتانی جیسن ہولڈر کے سپرد ہے۔انگلینڈ کی ٹیم میں روری برنز، ڈوم سیبلی، جو ڈینلی، ذیک کراولی، بین اسٹوکس، اولی پاپ، جوز بٹلر، ڈوم بیس، جوفرا آرچر، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے سیاہ فام لوگوں سے یکجہتی کے طور پر اپنی شرٹ کے کالر پر بیج لگائے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق فیلڈ میں کھلاڑی ایک دوسرے سے جسمانی رابطہ نہیں رکھیں گے، ہاتھ نہیں ملائیں گے، گلے نہیں ملیں گے، تالی نہیں ماریں گے۔اس کے علاوہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر بھی پابندی ہے اور بولرز امپائر کو اپنا سامان بھی نہیں پکڑوا سکیں گے بلکہ اسے باؤنڈری لائن کے باہر رکھیں گے۔

مزیدخبریں