حکومت کی ناقص کارکردگی ہی اس کی تباہی کا باعث بنے گی ،خواجہ آصف

حکومت کی ناقص کارکردگی ہی اس کی تباہی کا باعث بنے گی ،خواجہ آصف

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص کارکردگی ہی اس کی تباہی کا باعث بنے گی ہم نے آل پارٹی کانفرنس بلانے کا تہیہ کر لیا ہے جلد ہی اے پی سی کی تاریخ طے ہو جائے گی اس میں اگلے لائحہ عمل کا تعین ہوگا اورعدم اعتماد کی تحریک پر بھی بات ہو گی شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ب جلی پیٹرول گندم چینی اور دہشت گردی کے مسائل سر اٹھا رہے ہیں معاشرے پر ابھی ابھی دہشت گردی کے اثرات ہیں سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا لیکن یہ ساری چیزیں واپس آ رہی ہیں آل از ناٹ ویل کہیں گڑ بڑ ضرور ہے .

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم تیس سال سے تمام حکومتوں کے ساتھ رہی ایم کیو ایم نے کسی کو نہیں چھوڑا سب کے اتحادی رہے ہیں ایم کیو ایم کا آنا جانا لگا رہتا ہے خواجہ آصف نے کہا کہ  پچھلے دو سال میں ملک میں جو تباہی ہوئی ہے ہر چیز منفی میں چلی گئی ہے۔تباہی کا سفر جاری رہا تو پی ٹی  آئی اپنا لیڈر تبدیل کرے .

اس کے علاوہ دوسری جماعت اس کا مبلہ نہیں اٹھانا چاہتی حکومت کو لانے کا فائبرڈ فارمولا ناکام ہو چکا ہے اس حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا مزید تباہی لائے گا اس لیے تبدیلی کا فیصلہ کن مرحلہ جلد ہی ہونا چاہیے اس سیٹ ایجنڈے کے تحت الیکشن ہونے چاہیں۔ہر چیز بگڑ چکی ہے پورا نظام اصلاحات مانگتا ہے.