لوگ کیا کہتے ہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں، صدف کنول

10:30 AM, 10 Jul, 2020

اسلام آباد : اداکارہ صدف کنول نے کہا کہ ان کے بارے میں لوگ کیا کہتے ہیں اس کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اللہ پاک نے اتنا اچھا شوہر، اتنا اچھا سسرال دیا ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

ناقدین بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کیا کہتے ہیں اور کیا سوچتے ہیں اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ وہ ایسے لوگوں سے کہیں گی کہ وہ ان سے اور نفرت کریں اور ان کی برائیاں کریں تاکہ ان کے گناہ دھل جائیں۔

مزیدخبریں