لاس اینجلس : ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار جان سینا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی تصویر ان کے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کر دی جس سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی .
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیمپئن جان سینا نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ویرات کوہلی کسی سے ہاتھ ملانے کے لیے ہاتھ آگے بڑھائے ہوئے ہیں .
تصویر کرکٹ ورلڈ کپ کے کسی میچ کی ہے جس کے دوران کھلاڑی قطار بنائے کھڑے ہیں جبکہ اس موقع پر ویرات کوہلی آگے ہاتھ بڑھائے ہوئے ہیں .
ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا کی جانب سے اس تصویر کو پوسٹ کیے جانے پر بھارتی کرکٹ ٹیم اور ویرات کوہلی کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔