بلاول , مریم ٹیلیفونک رابطہ , چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر  مشاورت

11:34 PM, 10 Jul, 2019

لاہور: بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی اور ملکی سیاسی صورت حال پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  کی  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔ 

 

ذرائع کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی گفتگو میں نئے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی پر مشاورت کی گئی اور ملک مجموعی سیاسی صورتحا ل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان رائیونڈ میں ملاقات بھی ہوئی تھی۔ 

 

 

مزیدخبریں