اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کے دوران پاکستان کی ہمسایہ ممالک سے دوستانہ پالیسی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کاوشوں کے متعلق وہاں کی قیادت کو آگاہی دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو امریکہ کے دورے کی دعوت صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہے.
دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ہمسایہ ممالک سے دوستانہ پالیسی ، باہمی مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوششوں اور دیگر امور سے آگاہی دیں گے ، وزیراعظم عمران خان 21جولائی کو امریکہ جائیں گے اور وہاں تین روز تک قیام کریں گے ۔