جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب نے سندھ بینک کے سابق صدر کو گرفتار کر لیا

08:51 PM, 10 Jul, 2019

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی پیش رفت نیب راولپنڈی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سندھ بینک کے سابق صدر محمد بلال شیخ کو گرفتار کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سندھ بینک کے سابق صدر محمد بلال شیخ کو گرفتار کر لیا ۔ بلال شیخ نے2014میں اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا ۔ ملزم نےایک ہزارملین روپےکی رقم جعلی اکاؤنٹ میں بھجوائی تھی۔

 

نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب کی ٹیم نےدیگر2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جن میں سندھ بینک کےصدرطارق احسن اور ایگزیکٹونائب صدرسیدندیم الطاف بھی شامل ہیں۔

یادرہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری  پہلے ہی نیب کی حراست میں ہیں۔  

 

مزیدخبریں