2018 کے انتخابات کویورپین یونین کےمانیٹرزنےشفاف قراردیا، شاہ محمود قریشی

06:15 PM, 10 Jul, 2019

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ  دولت مشترکہ کےغیرمعمولی اجلاس کےانعقادپرمنتظمین کومبارکبادپیش کرتاہوں،اس کے نتیجےمیں کامن ویلتھ فورم کومزیدبہتربنانےمیں مددملےگی۔

 

وزیر خارجہ نے کہا کہ دولت مشترکہ کی رکنیت کی بحالی پرپاکستان نےبہت سےمثبت اور دیرپااقدامات کیے، جولائی2018میں پاکستان میں تیسرےجنرل الیکشنزکاانعقادکیاگیا، ایک سول حکومت نے5سال مکمل کرنےکےبعددوسری منتخب حکومت کواقتدارمنتقل کیا۔

 

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے انتخابات کویورپین یونین اورکامن ویلتھ کےمانیٹرزنےشفاف قراردیا، ملک میں دوسرےکئی اسلامی ممالک کےمقابلےمیں حقیقی جمہوریت موجودہے۔

 

انہوں نے کہا کہ خواتین کی نمائندگی سول سروس،قانون ودیگرشعبہ جات میں خاصی بڑھی ہے، ہماری صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی تعداد139ہےجوکہ خاصی معقول تعدادہے، اقتصادی زونزمیں دولت مشترکہ کی شراکت داری کاخیرمقدم کریں گے۔

مزیدخبریں