کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل ، 240رنز کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

05:17 PM, 10 Jul, 2019

مانچسٹر : کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ،نیوزی لینڈ ٹیم نے حریف کو فتح کے لیے 240رنز کا ہدف دیا تھا .

میچ کے روز بارش ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ادھوری اننگز کو آج دوبارہ شروع کیا گیا اور کیویز نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 239رنز بنائے تھے ، بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف کا تعاقب شروع کیا تو بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی .

اوپننگ بلے باز راہول 1، روہت شرما 1اور ویرات کوہلی بھی 1رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، آر آر پنٹ نے 56گیندوں پر 32سکور کیے ، کارتک نے 25گیندوں پر 6سکور کیے ، پانڈیا نے 54گیندوں پر 30 ، ایم ایس دھونی 2رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں