واشنگٹن: امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ امریکا خلیجی پانیوں کے تحفظ کے لیے اتحاد چاہتا ہے۔جنرل ڈنفورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں آزادانہ نقل و حرکت کے لیے متعدد ممالک سے گفتگو کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ کون سیاسی طور پر امریکا کے فیصلے کی حمایت کرے گا۔ جنرل ڈنفورڈ نے یہ بھی کہا کہ امریکا خلیجی پانیوں کے تحفظ کے لیے خواہش مند ممالک کے ساتھ مل کر عسکری صلاحیتیں مجتمع کرے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امید ظاہر کی تھی کہ 20 سے زائد ممالک میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مل کر کام کریں گے۔