اسلام آباد: حماد اظہر ایک روز بھی وفاقی وزیر برائے ریونیو نہ رہ سکے اور ان سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے کر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لیے جانے پر اعتراض کیا جس کے بعد حماد اظہر سے وفاقی وزیر برائے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ وزیراعظم نے ریونیو ڈویژن کا قلمدان دوبارہ مشیر خزانہ کو دے دیا ہے جبکہ حماد اظہر کو اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
وزارت تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حماد اظہر کو وفاقی وزیر بنائے جانے کے بعد مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان لے لیا گیا۔