پاکستان ائیر فورس نے جے ایف 17تھنڈر کے جدید ماڈلز پر کام شروع کر دیا

12:04 AM, 10 Jul, 2019

راولپنڈی : پاکستان ائیر فورس نے جے ایف 17تھنڈر کے بعد ان کے جدید ماڈلز متعارف کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ، رواں برس کے اختتام تک جے ایف 17 بلاک تھری ایس کو متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ۔

بلغاریہ کی ویب سائٹ کی جانب سے اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ائیرفورس جے ایف 17تھنڈر طیاروں کے جدید ماڈلز پر کام شروع کر چکی ہے اور اس سلسلے میں جے ایف 17بلاک تھری ایس کو رواں برس کے اختتام تک متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ۔

طیارے کی پہلی پرواز رواں برس کے اختتام پر انجام پائے گی ۔ پاکستان ائیر فورس تاحال جنگی طیارے کے لیے ریڈار ، الیکٹرانکس ، ائیر ٹو ائیر سرفز میزائل اور دیگر ہتھیاروں کے انتخاب پر غور کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں