اسلام آباد: اثاثہ جات ریفرنس کیس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر خزانہ کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کیلئے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کرپٹ عناصر کیخلاف کیسز میں غیر ضروری التوا برداشت نہیں کیا جائیگا: چیئرمین نیب
واضح رہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپسی کے لیے تین روز کی مہلت دی تھی جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار ایم ڈی پی ٹی وی کیس میں ملوث ہیں، وہ سینیٹر ہیں پھر بھی بھاگے ہوئے ہیں اور سپریم کورٹ اتنی بے بس ہوگئی ہے کہ سابق وزیر کو نہیں بلاسکتی، ڈار صحت مند ہیں اور وہاں چلتے پھرتے ہیں، ہم ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر بھی غور کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگ والوں کی تیاری سے ایسا لگتا ہے جیسے باپ بیٹی کشمیر فتح کرکے آرہے ہیں: عمران خان
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں