وفاقی حکومت نے این جی اوز کیخلاف مزید سخت قوانین تیار کرلئے

وفاقی حکومت نے این جی اوز کیخلاف مزید سخت قوانین تیار کرلئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے این جی اوز کیخلاف بھی مزید سخت قوانین تیار کرلئے ہیں۔ وفاقی دارلحکومت نے اپنے منشور اور دعوؤوں کے مطابق کام نہ کرنے والی470 این جی اوز کو تحلیل کردیا جبکہ 292 این جی اوز سے اکاؤنٹس اور کارکردگی کی رپورٹس طلب کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے این جی اوز کے کام میں شفافیت لانے کیلئے نہ صرف ایک نیا قانون تیار کیا ہے بلکہ پہلے سے موجود این جی اوز کیخلاف برق رفتار کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے وزارت داخلہ کی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق رواں برس درست معلومات نہ دینے والی اور اپنے ایجنڈ سے ہٹ کر کام کرنیوالی 470این جی اوز کو تحلیل کر دیا گیا جبکہ 292 این جی اوز کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں ان کے اکاؤنٹس کی تفصیل ،مختلف منصوبوں پر خرچ ہونیوالی رقم اور فنڈز کہاں سے لئے وغیرہ تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں، انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیا: چوہدری نثار 
 

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ درست معلومات نہ دینے والی این جی اوز کو ختم کردیا جائے گا مزید برآں معلوم ہوا ہے کے وزارت داخلہ نے تمام این جی اوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے حوالے سے حساس اداروں سے رپورٹ بھی مرتب کروائی ہے تاکہ وزارت داخلے کو ایکشن لینے میں آسانی ہوسکے۔ وزارت داخلہ نے این جی اوز کے کام میں بہتری کیلئے جو قانونی مسودتیار کیا ہے اس کے مطابق جھوٹ بول کر فنڈز لینے والی این جی اوز کے بورڈ ممبران کو جرمانے اور سزا دی جاسکے گی جبکہ ہر این جی اوز اپنے فنڈز کے مختلف پراجیکٹس میں اٹھنے والے اخراجات بارے تفصیلات دینے کی بھی پابند ہونگی اور درست معلومات نہ دینے والے تمام این جی اوز کو نہ صرف تحلیل کر دیا جائے گا بلکہ بورڈ ممبران کو بھی سزائیں دی جائیں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ2018،زیرو سے ہیرو کون کون بنا ؟
  

واضح رہے کہ اس وقت 1482این جی اوز رجسٹرڈ ہیں جبکہ 1012 اس وقت فعال ہیں اس میں سے 470 کو تحلیل کرکے 292کو حتمی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں